Daily Mashriq


سلیکٹڈ وزیراعظم کوریاستی امورکاعلم ہی نہیں،بلاول

سلیکٹڈ وزیراعظم کوریاستی امورکاعلم ہی نہیں،بلاول

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو ریاست کے امور کا کوئی علم ہی نہیں، یہی وجہ ہے کہ ملک تیزی سے معاشی بحران کا شکار ہو رہا ہے۔منگل کے روز زرداری ہائو س اسلام آباد میں گلگت کے ضلع دیامیر کے وفد سے ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صدر آصف زرداری نے گلگت بلتستان کوصوبہ قرار دے کر صوبے کے عوام کو اپنا گورنر اور اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرنے کا حق دیا ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کا خواب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا تھا۔ ان کی خواہش تھی کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بھی تعلیم، صحت کی وہی سہولیات فراہم ہوں جو باقی ملک کے عوام کو حاصل ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے تمام خواب کی تعبیر کرے گی۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ جیالے ملک بھر میں سیاسی طور پر مزید متحرک ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کی حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کو بھی مشکلات کا شکار کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں