Daily Mashriq


حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہی ہے:وزیراعظم

حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کر رہی ہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نئی پٹرولیم پالیسی پر کام کررہی ہے جس کے تحت تیل تلاش کرنے اور پیداواری کمپنیوں کو مراعات کی پیشکش کے علاوہ منافع بخش کاروباری منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔وہ آج اسلام آباد میں کویت پٹرولیم کے چیف ایگزیکٹو افسر شیخ نواف سعود الصباح کی قیادت میں ایک وفد کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم نے شیخ نواف سعود الصباح اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور کمپنی کے بلا رکاوٹ آپریشنز کیلئے حکومت کی جاری حمایت کا یقین دلایا۔انہوں نے کاروبار میں آسانی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں سہولت کیلئے مختلف حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے تیل کی تلاش اور پیداواری شعبے میں مقامی کارکنوں کی تیاری میں کمپنی کے کردار کو سراہا۔شیخ نواف سعود الصباح نے وزیراعظم کو 1980 کی دہائی سے کویت پٹرولیم کے پاکستان میں کاروباری منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو مزیدتوسیع دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں