Daily Mashriq


وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی   کمیٹی اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی   کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں وزیر داخلہ، وزیر دفاع، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف، نیول چیف اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور جاری ہے جب کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ سمیت لائن آف کنٹرول اور پاک افغان بارڈر صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں