Daily Mashriq


عدالت نے حافظ سعید کی رہائی کا حکم دے دیا،،،

عدالت نے حافظ سعید کی رہائی کا حکم دے دیا،،،

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی رہائی کا حکم دے دیا۔

 جسٹس عبدالسمیع خان کی سی سربراہی میں تین رکنی ریویوبورڈ نے حافظ سعید کی رہائی کا حکم سنایا، محکمہ داخلہ اور سرکاری وکیل نے کورٹ مییں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کی نظر بند ختم نہ کی جائے جس پر حافظ سعیدکے وکیل نے کورٹ کو بتایاکہ ایسی کوئی وجہ نہیں کہ حافظ سعید کو رہا نہ کیا جائے  گزشتہ سماعت پر بھی سرکاری وکیل نے یہی موقف اختیار کیا تھالہذا عدالت حافظ سعید کی رہائی کا حکم جاری کرے جس پر ریویوبورڈ نے 24نومبر کو حافظ سعید کی ختم ہونے پر رہائی کا حکم دےدیاہے۔

سماعت کے بعد  بعد حافظ سیعد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد ملک ہے اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے،بھارت اپنے مقاصد میں ناکام ہی رہے گا، جبکہ کشمیر آزاد ہوکر رہے گا۔

متعلقہ خبریں