بوسنیا کے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل، سابق کمانڈر کو عمر قید کی سزا

بوسنیا کے ہزاروں مسلمانوں کے قاتل، سابق کمانڈر کو عمر قید کی سزا

ویب ڈیسک:بین الاقوامی عدالت انصاف نے ہزاروں مسلمانوں کے قتل اور جنگی جرائم پر بوسنیا کے سابق فوجی کمانڈر راٹکو ملاڈچ کوعمر قید کی سزاسنا دی،

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالتِ انصاف نے بوسنیا کے جنگی جرائم کے ٹربیونل میں 74 سالہ ملاڈچ کو سزا سناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بوسنیائی علاقے سربرینکا کے قتلِ عام میں اہم کردارادا کیا تھا۔

اس سے قبل عالمی عدالت انصاف نے پہلے یہ فیصلہ سنایا تھا کہ سربرینکا میں 8000 مسلمان مردوں اور نوجوانوں کا قتل جان بوجھ کر کیا گیا جسے نسل کشی کہا جاسکتا ہے۔ تاہم بدھ کی سماعت میں جج الفونس اورے نے کہا کہ مجرموں نے جومظالم ڈھائےان کا مقصد وہاں مسلمانوں کا خاتمہ تھا۔

متعلقہ خبریں