نا اہل ثابت ہوا تو سیاست چھوڑدونگا ، عمران خان

نا اہل ثابت ہوا تو سیاست چھوڑدونگا ، عمران خان

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع ایک بھی دستاویز غلط ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

کوہاٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ لندن فلیٹ بیچ کر پیسہ قانونی طور پر ملک میں لایا، 60 صفحات پر مشتمل دستاویزات عدالت  میں جمع کرائیں ہیں،

ان دستاویزات میں سے ایک بھی چیز غلط ثابت ہوئی تو خود سیاست چھوڑ دوں گا۔

 عمران خان نے مزید کہا کہ نااہل شخص کو پارٹی چیئرمین بنانے والے ارکان قومی اسمبلی شرم سے ڈوب مریں۔

 کپتان نے کہا کہ نواز شریف لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ملک سے 300 ارب روپے باہر لے گئے،

نوازشریف کہتے ہیں کہ عوام میرا احتساب کرے گی، جب کہ احتساب کرنا عدالتوں کا کام ہے عوام کا نہیں،عمران خان 

متعلقہ خبریں