Daily Mashriq


العزیزیہ ریفرنس:سابق وزیراعظم نواز شریف کا دفاع میں گواہ نہ پیش کرنے کا فیصلہ

العزیزیہ ریفرنس:سابق وزیراعظم نواز شریف کا دفاع میں گواہ نہ پیش کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 342 کا بیان قلمبند کرا رہے ہیں، نواز شریف نےاپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا استغاثہ ثابت نہیں کرسکا کہ حسن اور حسین نواز میرے زیر کفالت تھے، استغاثہ میرے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، نیب نے کوئی ثبوت نہیں دیا جس سے ظاہر ہو العزیزیہ یا ہل میٹل میں نے قائم کی، کیس مخالفین کے الزامات اور جے آئی ٹی کی یکطرفہ رپورٹ پر بنائے گئے۔

سابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا جے آئی ٹی رپورٹ میں مجھے غلط طریقے سے العزیزیہ، ہل میٹل کا مالک ظاہر کیا گیا، سپریم کورٹ کا معزز بنچ بھی جےآئی ٹی رپورٹ سے مکمل مطمئن نہیں تھا، سپریم کورٹ نے معاملہ ٹرائل کورٹ بھجوایا تاکہ کوئی شک باقی نہ رہے۔

متعلقہ خبریں