Daily Mashriq


جنوبی وزیرستان:انگور اڈہ بازار میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

جنوبی وزیرستان:انگور اڈہ بازار میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک:پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ بازار میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 6افراد شدیدزخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ملحق پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ میں دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 6افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ انگور اڈہ میں موجود ایک دکان میں ہوا تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر شولام ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں