Daily Mashriq


ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا، سلیکٹڈ وزیراعظم کا بھی کریں گے: بلاول

ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا، سلیکٹڈ وزیراعظم کا بھی کریں گے: بلاول

ویب ڈیسک:غیرجمہوری طاقتوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت چوری سے ووٹ لے کر بنائی گئی ہے، عمران خان کا غیر پیشہ ورانہ انداز سے خارجہ پالیسی چلانا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان بیرون ملک سیاسی مخالفین کیخلاف باتیں کرتے ہیں، وزیراعظم بیرون ملک وفاق کی نمائندگی کریں، وزیراعظم ملک کی حمایت کیلئے جاتے ہیں لیکن ملکی سیاست ڈسکس کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں، حکومت غریب دشمن ہے، پالیسیاں تبدیل کرے۔ انہوں نے کہا کرپشن کو ختم کرنا ہے تو بلا امتیاز احتساب کرنا ہوگا، جو سلسلہ چل رہا ہے وہ انتقامی سیاست ہے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بہت غیر محفوظ لیڈر ہیں اور ان کی حکومت بہت کمزور ہے، وہ اپنے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بناکر دباؤ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ ہم مخالفت نہ کریں لیکن ہماری جماعت کمزور نہیں ہے، ہم نے ضیاء اور مشرف جیسے آمروں کا مقابلہ کیا، سلیکٹڈ وزیراعظم کا بھی مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں