Daily Mashriq


اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج احتساب عدالت راہداری ریمانڈ کیلئَے پیش کیا جائے گا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج احتساب عدالت راہداری ریمانڈ کیلئَے پیش کیا جائے گا

ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) کی زیر حراست سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج راہداری ریمانڈ کے لیے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کیجانب سے جاری کردہ  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر نیب لاہور کو موصول ہو گئے ہیں۔ نیب حکام آج شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیش کریں گے اور نیب عدالت سے شہبازشریف کا راہداری ریمانڈ حاصل کرکے انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا جہاں شہبازشریف 23 نومبر کو شروع ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دوسری جانب احتساب عدالت کی جانب آنے والے تمام راستوں کوکینٹینرز اورخاردار تاریں لگا کر سیل کر دیاگیا ہے اور احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لیگی کارکنوں سے نمٹنے کیلئےاینٹی رائیٹ فورس کے دستے سیکریریٹ چوک پہنچ گئی ہے۔غیرمتعلقہ افراد کو احستاب عدالت کی جانب آنے کی اجازت نہیں دی جا رہی جب کہ راستے سیل ہونے کے باعث دفاتر سکول و کالج جانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں