Daily Mashriq


وزیراعظم عمران خان ملائشیا کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس

وزیراعظم عمران خان ملائشیا کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان 20 نومبر کی رات کو ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ کوالالمپور پہنچے تھے۔ وزیراعظم کے ہمراہ ملائیشیا جانے والے وفد میں و زیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔

وزیراعظم پاکستان نے اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور انہیں 23 مارچ 2019 کو یومِ پاکستان کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی،

ملائیشین وزیر اعظم نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ مارچ میں پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستان اور ملائشیا کے وزراء اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے ملائیشیا کے بادشاہ سے بھی ملاقات کی تھی اور ملائیشیا میں موجود پاکستانیوں کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کیا۔ 

وزیراعظم ملائشیا میں مصروف دو دن گزارنے کے بعد گزشتہ وطن واپس پہنچ گئے۔

متعلقہ خبریں