Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میں ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میں ٹیلیفونک رابطہ

مثبت عمل میں پاکستان کی سہولت کاری کے لیے شکر گزار ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ ہوا ہے، ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کے امور پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے مشترکہ مقاصد کے فروغ کے لیے ملکر کام جاری رکھنے پراتفاق کیا اور قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مغوی پروفیسرز کی بازیابی انتہائی مثبت ہے، پاکستانیوں کو خوشی ہے کہ پروفیسرز محفوظ اورآزاد ہیں، مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے، افغان امن اور مفاہتی عمل کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں