Daily Mashriq

اسرائیلی وزیراعظم پر رشوت خوری اور فراڈ کی فردجرم عائد

اسرائیلی وزیراعظم پر رشوت خوری اور فراڈ کی فردجرم عائد

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر رشوت خوری، فراڈ اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے پر 3 مختلف مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

اسرائیل کے اٹارنی جنرل کی جانب سے وزیراعظم نتن یاہو پر عائد فرد جرم میں الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ملک کے دولتمند کاروباری افراد سے تحائف قبول کیے اور مثبت میڈیا کوریج کیلئے ان کی مدد کی۔

نتن ہایو نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کردی، ان کا کہنا ہے کہ بائیں بازو کے سیاسی حریفوں اور میڈیا کی جانب سے الزام تراشی کی جارہی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا، ان کا اصرار ہے کہ وہ قانونی طور پر ایسا کرنے کے پابند نہیں ہیں۔

اسرائیلی اٹارنی جنرل کی طرف سے فرد جرم عائد کئے جانے کا اعلان رواں برس اپریل اور ستمبر میں ہونیوالے 2 غیر فیصلہ کن انتخابات کے بعد ملک میں سیاسی تعطل کے وقت پر کیا گیا ہے۔

وزارت عظمیٰ کیلئے نتن یاہو کے حریف بینی گانٹز نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے اور حکومت بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

اسرائیلی صدر نے جمعرات کو باضابطہ طور پر قانون سازوں سے کہا کہ وہ 21 دن کے اندر اندر وزیراعظم کے امیدوار پر اتفاق کریں اور ایک سال میں تیسرے عام انتخابات سے گریز کریں

متعلقہ خبریں