Daily Mashriq

برسبین ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی بولرز آسٹریلوی اوپنرز کے سامنے بے بس

برسبین ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستانی بولرز آسٹریلوی اوپنرز کے سامنے بے بس

 فلاپ بیٹنگ کے بعد پاکستانی بولرز بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے بے بس ہو گئے۔

برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 195 رنز بنا لیے ہیں۔ ڈیوڈ وارنر 99 اور جو برنس 88 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کی تیز رفتار وکٹ پر نا تو نسیم شاہ کی تیز رفتار گیندیں کینگروز کو ڈرا سکیں اور نا ہی یاسر شاہ کا اسپن جادو چلا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، اسد شفیق نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے تھے

متعلقہ خبریں