Daily Mashriq

اب 55روپے میں ایک نہیں 11کلو میٹرفضائی سفرکریں

اب 55روپے میں ایک نہیں 11کلو میٹرفضائی سفرکریں

ہيلی کاپٹر کا سفر55 روپے کلوميٹر فی والی بات پر پاکستان میں اس وقت کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو طنزومزاح کے پیرائے میں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن اب ايک ايسا طيارہ بن چکا ہے جو 55 روپے ميں ايک نہيں بلکہ 11کلوميٹر تک سفر کرسکتا ہے ۔

سلو وينيا کی کمپنی نے دنیا کا سب سے ہلکا اليکٹرک ائر کرافٹ متعارف کراديا۔ پیپسٹرل الفا الیکٹروپر 160 کلوميٹر کا سفر صرف 5 ڈالريعنی 780 روپے میں کیا جا سکتا ہے۔

 يہ جہاز ايک مرتبہ چارج کرنے پر ايک گھنٹے تک اڑان بھر سکتا ہے اور اس دوران یہ 160 کلوميٹر کافاصلہ طے کرے گا ۔

ايئر کرافٹ ميں2 مسافروں کے بيٹھنے کي جگہ ہے جبکہ اس کا اپنا وزن صرف 300 کلوگرام ہے۔

 کمپنی کے مطابق دنيا بھر کے ائرپورٹس پر چارجنگ کا انفرا اسٹرکچر نہ ہونا فی الحال ايک بڑا مسئلہ ہےجو وقت کے ساتھ حل ہوجائے گا ۔

 ايلفا اليکٹرو کو عام ہونے ميں تقريبا 15 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ فی الحال يورپ ، امریکا اور آسٹريليا کے 40 طيارے بنائے گئے ہيں جبکہ سب سے پہلے سوئٹزر لينڈز کے ائرپورٹس پر اس کا چارجنگ نيٹ ورک بنايا گيا۔

متعلقہ خبریں