Daily Mashriq

وکیلوں اور ڈاکٹروں کی لڑائی کے بعد اسپتال میں ہڑتال

وکیلوں اور ڈاکٹروں کی لڑائی کے بعد اسپتال میں ہڑتال

فیصل آباد میں کالے اور سفید کوٹ والے آمنے سامنے آگئے۔ سول اسپتال میں خاتون وکیل نے لیڈی ڈاکٹر کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر ینگ ڈاکٹرز نے انصاف کے لئے اسپتال میں ہڑتال کردی۔

 ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون وکیل نے گائنی ڈاکٹر کے بال کھینچے۔ تھپڑ مارے اور منہ نوچا۔ جب تک قانون مجرموں کو گرفتار نہیں کرے گا ہم ہڑتال جاری رکھیں گے۔

 اسپتال کے دروازے ایک بار پھر بند ہونے پر مریض بھی برس پڑے۔ ایک مریض نے کہا کہ آئے روز یہی کچھ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں اتنی مشکل ہوتی ہے۔ ہمیں بھی تو ہمارا قصور بتائیں۔

 ایم ایس آفس کے باہر دھرنا دیے ڈاکٹرز نے انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے

متعلقہ خبریں