Daily Mashriq

شادی سے ایک دن قبل لڑکے کا قتل،دلہن اور آشنا قاتل نکلے

شادی سے ایک دن قبل لڑکے کا قتل،دلہن اور آشنا قاتل نکلے

پشاور(کرائمزرپورٹر) پشتخرہ پولیس سٹیشن کی حدود میں شادی سے ایک روز پہلے قتل ہونیوالے فرحان کے کیس کا ڈراپ سین ہوگیا ۔ فرحان کو اسکی ہونیوالی بیوی اور چچازادنازیہ نے اپنے دوست کیساتھ مل کر قتل کیا۔ ملزم کی شناخت بلال ولد زریف سکنہ سربند کے نام سے ہوئی ہے جس روزفرحان کو قتل کیا گیا اس سے اگلے روز اسکی شادی ہونیوالی تھی اور وہ اپنے دوست سفیان کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر باڑہ گیٹ جارہا تھا کہ اس پر پیچھے کی طرف سے فائرنگ ہوئی جس سے فرحان موقع پر جاں بحق اور سفیان منہ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مقتول انجینئرنگ کے آخری سال میں تھا اس وقت مجروح نے نامعلوم افراد کیخلاف دعویداری کی تھی لیکن بعد میں فرحان کے والدضیاء الدین نے نازیہ اور بلال کو ملزم نامزد کیا۔نازیہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اسکا آشنا تاحال مفرور ہے

متعلقہ خبریں