Daily Mashriq

ایسا نظام چاہتے ہیں جو عام آدمی کی مدد کرے، وزیراعظم

ایسا نظام چاہتے ہیں جو عام آدمی کی مدد کرے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایسا نظام چاہتے ہیں جو عام آدمی کی مدد کرے۔ میانوالی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ جب تک عوام تک اختیارات نہیں پہنچیں گے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ وزیراعظم نے کہاکہ 2018میں ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا تھا۔تحریک انصاف کی حکومت کو ورثے میں تاریخی خسارہ ملا۔

وزیراعظم نے کہاکہ مخالفین کو فکر ہے کہ معاشی استحکام سے ان کی دکانیں بند ہو جائینگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ کمزور طبقے کی بحالی کیلئے اقدامات کریں۔جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان کی ترقی کیلئے کام کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان نے میانوالی میں اربوں روپے کی لاگت سے تعلیم ، صحت ، مواصلات اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں عوامی فلاح وبہبود اور ترقی کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ منصوبوں میں دورویہ سرگودھا میانوالی روڈ کا فیز ون ، زچہ بچہ ہسپتال ،شہری اور دیہی علاقوں میں مختلف سڑکوں کی تعمیر ، نئے سکولوں کا قیام اور پرانے سکولوں کی اپر گریڈیشن، واٹر سپورٹس اور ٹورزم کلب سمیت مختلف منصوبے شامل ہیں۔ وزیراعظم نے میانوالی یونیورسٹی کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

متعلقہ خبریں