Daily Mashriq

جمال خشوگی کا قتل سنگین غلطی تھی: سعودی عرب

جمال خشوگی کا قتل سنگین غلطی تھی: سعودی عرب

ویب ڈیسک:جمال خشوگی کی ہلاکت سنگین غلطی تھی، قاتلوں کا احتساب ہوگا، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ابتدا میں کیس سے آگاہ ہی نہیں تھے،سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر۔

امریکی نیوز چینل کو انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا جن لوگوں نے یہ کام کیا، انھوں نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا، ذمہ دارں کا احتساب ضرور ہوگا، تمام معلومات منظر عام پرلائیں گے۔ یہ بھی کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان خشوگی ابتدائی طور کیس سے آگاہ ہی نہیں تھے۔

دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے سینئر سعودی عہدے دار نے کہا ہے کہ ابتدائی طور پر ٹیم کا پلان جمال خشوگی کو سعودی عرب لانے کےلیے آمادہ کرنا تھا، صحافی کو آواز اونچی کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی، جس کے دوران ان کا دم گُھٹ گیا۔

ادھر ترک صدر نے بھی تحقیقات کی تفصیل منگل کو سامنے لانے کا اعلان کر دیا ہے، طیب اردوان حکمران جماعت کے اجلاس میں کیس سے متعلق تفصیلات سامنے لائیں گے۔

متعلقہ خبریں