Daily Mashriq

وزیراعظم عمران خان معاشی بہران سے نمٹنے کیلئے سرگرم، دوروزہ دورے پرسعودی عرب روانہ

وزیراعظم عمران خان معاشی بہران سے نمٹنے کیلئے سرگرم، دوروزہ دورے پرسعودی عرب روانہ

ویب دیسک:وزیرِاعظم عمران خان اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کرینگے،بعد ازاں وزیراعظم کا وفد کے ہمراہ ملائیشیا اور چین کا دورہ بھی شیڈول ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور مشیر تجارت عبدالزاق داؤد بھی وزیراعظم  کے ہمراہ موجود۔

وزیراعظم دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کریں گے اور ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے بات چیت کریں گے۔

 عمران خان کل ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے جس میں دنیا بھر سے ممتاز کاروباری شخصیات، سرمایہ کار، بڑی کاروباری کمپنیوں اور ہائی ٹیک انڈسٹری کے نمائندگان شرکت کررہے ہیں۔ کانفرنس پاکستانی حکام کو دنیا کے اہم کاروباری رہنماؤں کے ساتھ رابطے کا موقع فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں