Daily Mashriq

نیب نے نواز شریف،مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

نیب نے نواز شریف،مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

نیب نے نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نوازشریف انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ نیب کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ  ہائی کورٹ نے مقدمے کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائی کورٹ نے اپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کاحکم دیا تھا تاہم ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامہ کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

چند روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نےاحتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن  (ر) صفدر کو رہا کرنےکا حکم  دیا۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں