Daily Mashriq

انقرہ میں منظور کئے گئے اعلامیے میں عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا خاتمہ یقینی بنانے پر زور

انقرہ میں منظور کئے گئے اعلامیے میں عالمی برادری پر مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا خاتمہ یقینی بنانے پر زور

ترکی کے شہر انقرہ میں اسلامی اتحاد کے تحقیقی مرکز کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں منظور کی گئی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ ماہ کی پانچ تاریخ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی کارروائیاں ، حملے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں قطعی ناقابل قبول ہیں۔

 یہ قرار داد جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر او رآزاد کشمیر اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین نے اسلامی ممالک اور فلسطین کے مستقبل کے موضوع پر ہونےوالے سیمینار کے دوران پیش کی۔

قرارداد میں بھارتی حکومت سے کہا گیا کہ وہ ان حملوں کو فوری طور پر بند کرے۔

 قرار داد میں عالمی برادری اور تنظیموں پر بھی زور دیا گیا کہ وہ جموں میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کے خاتمے کےلئے بھارت پر دباو ڈالیں اورکشمیریوں کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حق خودارادیت دینے کاعمل یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں