Daily Mashriq

کشمیر سٹڈی گروپ کے بانی کی وزیراعظم سے ملاقات ، کشمیر کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال

کشمیر سٹڈی گروپ کے بانی کی وزیراعظم سے ملاقات ، کشمیر کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال

کشمیر سٹڈی گروپ کے بانی Farooq Kathwari نے نیویارک میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے Farooq Kathwari سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط اور اس کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بے نقاب کریں تاکہ دنیا کے سامنے مودی کی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوسکے۔

Farooq Kathwari ایشیائی نژاد امریکیوں کے بارے میں امریکی صدر کے مشاورتی کمیشن کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیراعظم کے خصوصی معاون نعیم الحق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید اور دوسرے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں