Daily Mashriq

وزیراعظم27ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ لڑیں گے:شیخ رشید

وزیراعظم27ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ لڑیں گے:شیخ رشید

ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے اقوا م متحدہ اور امن پسند ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

 انہوں نے آج (اتوار) کنٹرول لائن کے قریب بھمبر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کا مقدمہ لڑیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان نے باون سال بعد مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا جو ایک سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی مہم جوئی کی تو پاک فوج اس کامنہ توڑ جواب دینے کےلئے تیار ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے تمام لوگ مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہٹلرکے نقش قدم پر چل رہے ہیں جس نے اپنی پوری فوج اور قوم کو تباہ کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں