Daily Mashriq

اگلے دو سال میں ڈیڑھ کروڑ افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جائیں گے:ڈاکٹر فردوس

اگلے دو سال میں ڈیڑھ کروڑ افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جائیں گے:ڈاکٹر فردوس

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگلے دو سال میں ڈیڑھ کروڑ افراد میں صحت انصاف کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔

 آج (اتوار) مختلف ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ پانچ لاکھ خاندان صحت انصاف کارڈ سے فائدہ اٹھائیں گے۔

 فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مستحق افراد کو صحت انصاف کارڈ کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں سات لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج معالجہ فراہم کیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کا بنیادی مقصد ملک سے غربت کا خاتمہ اور غریبوں کو اقتصادی ترقی کا حصہ بناناہے۔

متعلقہ خبریں