Daily Mashriq

سیاحت کے فروغ کے لیے خیبرپختونخوا ٹورازم ایکٹ 2019 تیار

سیاحت کے فروغ کے لیے خیبرپختونخوا ٹورازم ایکٹ 2019 تیار

پشاور: حکومت نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے خیبرپختونخوا ٹورازم ایکٹ 2019 تیار کرلیا جو کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

کے پی کے حکومت نے صوبے میں سیاحت کو پروان پڑھانے کے لیے ٹورازم ایکٹ 2019 تیار کرلیا ہے،یہ ایکٹ کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

سیاحت کے فروغ کے لیے وزیراعلی کی نگرانی میں بورڈ تشکیل دیا جائے گا جب کہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی  بھی قائم کی جائے گی،سیاحت پالیسی پر عمل درآمد کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی بنائے جائیں گے۔

ایکٹ کے تحت ٹورازم پولیس کا قیام بھی عمل میں آئے گا اور ٹورازم اتھارٹی کو سیاحتی کاوربار کے حوالے لائسنس کے اجراء کا اختیار ہوگا جب کہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں