Daily Mashriq

وزیراعظم آج امریکی ارکان پارلیمنٹ،سفارتکاروں،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم آج امریکی ارکان پارلیمنٹ،سفارتکاروں،ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان جو نیویارک میں ہیں، امریکی ارکان پارلیمنٹ ، سفارتکاروں ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل سے آج ملاقاتیں کررہے ہیں جس میں وہ بھارت کے پانچ اگست کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والا انسانی بحران اجاگر کریں گے۔وزیراعظم عمران خان سے آج ملاقات کرنے والے امریکی سینیٹرز اور سفارتکاروں میں لنزے گراہم ، افغان مصالحتی عمل کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل Komi Naidoo اور Uber کے چیف ایگزیکٹو آفیسرDara Khosrowshahi شامل ہیں۔عمران خان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 74 ویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور عالمی ادارے سے جمعہ کو خطاب کریں گے۔وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ صورتحال ، اس سے متعلق مختلف پہلوئوں اور تنازعہ کشمیر پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

متعلقہ خبریں