Daily Mashriq


پشاور میں پولیو مہم کے خلاف سازش کرنے والا ڈرامہ باز گرفتار

پشاور میں پولیو مہم کے خلاف سازش کرنے والا ڈرامہ باز گرفتار

پشاور: پولیو مہم کے خلاف پشاور کے علاقے ماشو خیل میں سازش کرنے والے ڈرامہ باز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پشاور کے علاقے ماشو خیل میں پولیو مہم کے خلاف سازش کرنے والے ڈرامہ باز کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، نذر گل نامی شخص حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اسکول کے بچوں سے ڈرامے کرواتا رہا جب کہ ملزم نے صحت مند بچوں کو بیڈ پر لٹا کر ان سے بےہوش ہونے کی ایکٹنگ بھی کرائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے نوسرباز کی مکاری کا پول کھول دیا، ملزم نے پولیو سے بچاؤ کے قطروں کے خلاف پراپیگنڈا کیا تاہم گرفتاری کے بعد اپنی حرکتوں سے ہی مکر گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے بڈھ بیر ماشو خیل میں پولیو کے قطرے پینے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت غیر ہونے کا واقعہ سامنے آیا تھا، واقعے کے بعد ماشوخیل میں مشتعل افراد نے بنیادی صحت مرکز کو نذر آتش کردیا تھا۔

متعلقہ خبریں