Daily Mashriq

وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کی مشترکہ نیوز کانفرنس

وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کی مشترکہ نیوز کانفرنس

پاکستان اور ایران نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کیخلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ دونوں ملکوں نے سرحدوں پر سکیورٹی کیلئے مشترکہ سریع الحرکت فورس بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ تہران میں ایران کے صدر حسن روحانی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انکے دورے کا مقصد سیکورٹی سے متعلق معاملات کا حل نکالنا ہے۔ 

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا کہ کوئی تیسرا ملک پاکستان اور ایران کے تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔ گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے پاکستان ایران سرحد پر کاروائیاں کرکے معصوم جانوں کو نشانہ بنایا۔ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے دونوں ملکوں نے ہر سطح پر تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔ 

اس سے پہلے دونوں ملکوں کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کےاعلامیے پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں