Daily Mashriq


چیئرمین نیب کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

  چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال نے ادویات کی قیمتوں میں اضافےاورمبینہ کرپشن الزامات کانوٹس لے لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو معاملے کی تحقیقا ت کاحکم دیدیا۔

چیئرمین نیب نے تحقیقات میں ادویات کی قیمتوں میں اچانک اضافے سمیت معاملے کے تمام پہلوؤں کے جائزہ نے کی  ہدایت کی اور ذمہ داران کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کا بھی حکم دیا۔

واضح رہے کہ قیمتو ں میں بے تحاشا اضافہ سے ادویات عام آدمی کی پہنچ سے نہ صرف دور بلکہ مارکیٹ میں بھی دستیابی ناپید ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں