Daily Mashriq


وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے سیکڑوں ادویات کی اپنی مرضی سے قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں سے اضافی منافع واپس لے کر بیت المال میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس   میں ہونے والے فیصلوں سے میڈیا کو بریف کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وزیر صحت ڈاکٹر ظفر نے ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اپنی سفارشات سے آگاہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیرصحت نے دواساز کمپنیوں کی جانب سے سیکڑوں ادویات میں من پسند اضافے کی نشاندہی کردی ہے ، قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر کمپنیوں نے ڈرگ پالیسی کا نہ صرف  غلط استعمال کیا بلکہ اضافے کے لیے ملنے والے ریلیف کا ناجائزہ فائدہ بھی اٹھایا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے بتایا کہ حکومت نے ادویات کی اضافی قیمتوں کی مد میں حاصل شدہ منافع کمپنیوں سے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جو وصول کرکے بیت المال میں جمع کرائی جائے گی۔

وزیراعظم کے دورہ ایران کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ   کابینہ ارکان نے وزیراعظم کو ایران کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی ، معاون خصوصی نے کہا کہ ایران صرف ہمسایہ ملک نہیں برادراسلامی ملک ہے، ایران کے ساتھ کچھ غلطیاں فہمیاں پیدا ہورہی تھیں ان کا تدارک ضروری تھا۔

متعلقہ خبریں