Daily Mashriq

خیبرپختون خوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیبرپختون خوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

پشاور: کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

پاکستانی عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ قدرتی ذخائر سے مالا مال صوبے خیبرپختون خوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔

پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں، جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت سے پاکستان کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور نئی دریافت سے آئل سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں