Daily Mashriq

مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس پہنچ گیا

مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس پہنچ گیا

راولپنڈی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے فرانس پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود سے گزارا، طیارے نے نئی دہلی سے اڑان بھری اور فرانس جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی جس کے لیے پاکستانی حکام نے باقاعدہ اجازت دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ تقریباً دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا اور اس نے لاہور، جہلم اور پشاور کی فضائی حدود استعمال کی بعدازاں گزرتے ہوئے وہ فرانس چلا گیا۔

متعلقہ خبریں