Daily Mashriq

پشاور،سرکاری محکموں کے 169ریسٹ ہائوسزکو سیاحوں کیلئے کھولنے کافیصلہ

پشاور،سرکاری محکموں کے 169ریسٹ ہائوسزکو سیاحوں کیلئے کھولنے کافیصلہ

پشاور: محکمہ سیاحت نے مختلف سرکاری محکموں کے 169ریسٹ ہائوسزکواپنی تحویل میں لیکر عام سیاحوں کیلئے کھولنے کافیصلہ کیاہے اسوقت 49ریسٹ ہائوسزکی آن لائن بکنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ 

محکمہ سیاحت کے مطابق گلیات کے پانچ اہم سرکاری عمارتوں گورنرہائوس،کرناک ہائوس،وزیراعلیٰ ہائوس،سپیکرہائوس اور آئی جی ہائوس سمیت دیگرریسٹ ہائوسزبھی اپنی تحویل میں لئے گئے ہیں اسوقت محکمہ سیاحت نے آبپاشی،جنگلات،پولیس،سی اینڈڈبلیو اوردیگرکئی اداروں کی169ریسٹ ہائوسزتحویل میں لئے ہیں جن میں سی49قابل استعمال حالت میں ہونے کے باعث عوام کیلئے کھولے گئے ہیں ان کی آن لائن بکنگ کاسلسلہ جاری ہے محکمہ سیاحت کے مطابق باقی ریسٹ ہائوسزکی مرمت اور تزائن آرائش کے بعد اسے عوام کیلئے کھولاجائے گا۔

متعلقہ خبریں