Daily Mashriq


آصف زرداری آج کراچی پہنچیں گے، کراچی ایئرہورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر جلسےکی بھر پور تیاریاں جاری

آصف زرداری آج کراچی پہنچیں گے، کراچی ایئرہورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر جلسےکی بھر پور تیاریاں جاری

ڈیسک: آصف زرداری کی وطن واپسی کے موقع پر استقبال کے لیے کراچی کے مختلف مقامات پر کیمپ لگائے گئے ہیں۔

 جہاں جیالے پارٹی ترانوں پر رات بھر محو رقص رہے۔

آصف زرداری وطن واپسی پر اولڈ ٹرمینل پر جلسے سے خطاب کریں گے۔  

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے دبئی سے وطن واپس آتے ہی اولڈ ٹرمینل کا دورہ کیا اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

آصف زرداری کے خطاب کے لیے بم پروف ٹرک اولڈ ٹرمینل پہنچادیا گیا ہے۔

بم پروف ٹرک کو اسٹیج کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

جلسے سے  خطاب کے بعد آصف زرداری ہیلی کاپٹر کے ذریعے بلاول ہاؤس روانہ ہونگے۔

متعلقہ خبریں