Daily Mashriq

وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

ڈیسک: وزیراعظم نواز شریف سےنئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے اسلام آباد میں ملاقات کی .

ملاقات میں ملکی سلامتی کے مختلف امورسے متعلق تبادلہ سمیت ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی مسائل کے ساتھ خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نواز شریف نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی.

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکی وزیراعظم سے یہ پہلی ملاقات ہے .

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو چند روز قبل ہی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی جگہ ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں