Daily Mashriq


نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ؛ اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات

نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کا فیصلہ؛ اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی انتظامات

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف دو نیب ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ آج سنایا جائے گا ، اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے احتساب عدالت سمیت شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔  کسی بھی اہم عوامی مقام یا شاہراہ پر ن لیگی کارکنوں کے احتجاج کو ہر قیمت پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امن و امان کی صورت حال خراب کرنے والوں کیخلاف قانون پوری طاقت کے ساتھ حرکت میں آئے گا۔ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو پکڑنے کے لئے سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

اس موقع پر 1400 پولیس افسران و سیکیورٹی اسٹاف تعینات کیا جائے گا۔ آنسو گیس کے 400 اضافی شیل، ربڑ کی گولیاں اور ڈنڈ ا بردار 12 اسپیشل اسکواڈز بھی تشکیل دیے گئے ہیں۔ قیدیوں کی 8 وینز سٹی زون کے اہم مقامات پر موجود ہوں گی۔ چاروں زونل ایس پیز اپنے علاقوں میں صورتحال کی مانٹیرنگ کر یں گے

متعلقہ خبریں