Daily Mashriq

انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی میں 222 افراد ہلاک، 800 سے زائد زخمی

انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی میں 222 افراد ہلاک، 800 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک:انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی میں 222 افراد ہلاک اور 800 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔

انڈونیشیا ایک بار پھر سونامی کی زد میں، سمندر کی بپھری لہروں نے ہر طرف تباہی کی داستانیں چھوڑ دیں۔ ڈزاسٹرمینجمنٹ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر چکی ہے جس میں مزید اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انڈونیشیا حکام کا کہنا ہے کہ سونامی سے چار اضلاع متاثر ہوئے، 800 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سونامی کی بلند لہروں نے کئی گھروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔ دسمبر دو ہزار چار میں آنے والے سونامی سے ایک لاکھ بیس ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے.

متعلقہ خبریں