Daily Mashriq


خیر پختونخوا کے 22 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن

خیر پختونخوا کے 22 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن

ویب ڈیسک:خیر پختونخوا کے 22 اضلاع میں آٹھویں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے انتخابات آج ہوئے.

خیبر پختونخوا کے بائیس اضلاع میں ضلع کونسل کی 52، تحصیل کونسلز 32 اور ویلج نیبرہڈ کی 4 نشتوں پر انتخابات آج ہوئے۔ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 1255 پولنگ سٹیشنز اور 3685 بوتھ قائم کئے گئے۔

الیکشن کے دوران 1 ہزار 255 پریذائڈنگ افسر تعینات کئے گئے تھے۔ پشاور میں مجموعی طور پر 85 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے۔ دو ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں نے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

پشاور میں اکتیس پولنگ سٹیشنز حساس ترین، سینتالیس حساس اور سات کو نارمل قرار دیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انچاس پولنگ سٹیشنز مردوں اور چھتیس خواتین کے لئے مختص کئے گئے۔

نگرانی کے لئے خصوصی کنٹرول قائم کیا گیا جبکہ کوئیک رسپانس کمانڈوز اور اے ٹی ایس ٹیمیں الرٹ رکھا گیا تھا۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کی 3-3یوسیز میں اے این پی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی

متعلقہ خبریں