Daily Mashriq

لاہور: ڈیفنس زیڈ بلاک مارکیٹ میں دھماکہ،8افراد جاں بحق

لاہور: ڈیفنس زیڈ بلاک مارکیٹ میں دھماکہ،8افراد جاں بحق

ویب ڈیسک:ڈی ایچ اےلاہور  کے زیڈ بلاک مارکیٹ میں دھماکہ،  8 افراد جاں بحق ، 28زخمی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی درالحکومت لاہور میں ڈی ایچ اے مارکیٹ کے مقام پردھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق  ، 28 زخمی ۔

 واقعے کے بعد  زخمیوں کو جنرل اسپتال اور نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

آرمی، رینجرز، پولیس، سی ٹی ڈی اور کرائم سین یونٹ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈیفنس میں دھماکے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے دھماکے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں