Daily Mashriq


موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا دیوالیہ ہو چکا ہے، اسفندیار ولی خان

موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا دیوالیہ ہو چکا ہے، اسفندیار ولی خان

عوامی نیشنل پارٹی  کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے کرے ورنہ حکمرانوں کو ملک میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

 عبدالغفارخان (باچاخان) اور عبدالولی خان  کی برسی کے حوالے سے چارسدہ میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان ودیگر مرکزی اور صوبائی قائدین نے خطاب کیا۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ وفاقی حکومت کاسانحہ اے پی ایس پرالگ اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی پر الگ موقف ہے، سی پیک کے معاملے پر وزیر اعظم نے جو وعدے کیےوعدے پورے نہ  ہوسکے۔ جب تک سی پیک پر کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوتے عوامی نیشنل پارٹی آواز اٹھاتی رہے گی۔

فاٹا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ فاٹا کے عوام نے ملک کی بقا کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں ، فاٹا کو خیبرپختونخوا  میں ضم کیا جائے اور نمائندگی دی جائے ۔

اسفندیار ولی خان نے عمران خان  کو سخت تنقید کا نشانہ بیانا اور کہا کہ عمران خان عوام کی خدمت کیلئے نہیں بلکہ  اپنی مفاد کیلئے میدان میں آیا ہے،  عمران خان  کی غلط   پالیسیوں کی وجہ سے خیبر پختونخوا کے تمام ادارے  تباہی کے دہانے پر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی  کے رہنماوں کی قربانیوں کے باوجود   عمران خان نے صوبے میں  طالبان کو دفتر  دینے کی بات کی۔

عمران خان نے خود نواز شریف کے لئے کام آسان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں