انصاف نہ ملا تو خود کو آگ لگالوں گی، نصرت سحر عباسی

انصاف نہ ملا تو خود کو آگ لگالوں گی، نصرت سحر عباسی

 ڈیسک:مسلم لیگ فنگشنل سے تعلق رکھنے والی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے امداد پتافی سے وزارت واپس لینے اور  اسمبلی سے ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس معاملے میں مجھے انصاف نہ ملا تو میں خود کو آگ لگا لوں گی۔ 

کراچی میں سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول اور بختاور بھٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ امداد پتافی سے وزارت اور اسے سندھ اسمبلی سے ڈی سیٹ کیا جائے اگر مجھے انصاف نہ ملا تو دو دن بعد اسمبلی کے باہر خود کو آگ لگالوں گی ۔

  نصرت سحر عباسی نے کہا کہ مجھے ذلیل وخوار کیا گیا میرے بچے بلاول اور آصفہ سے انصاف مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ امداد پتافی کو کسی صورت معاف نہیں کریںگی اس موقع پر انہوں نے اسمبلی کے سیڑھیوں پر بیٹھ کر احتجاج بھی کیا اور وہ اپنے ساتھ پیٹرول کی بوتل بھی لئے بیٹھی رہی۔

انھوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں انصاف نہ ملا تو وہ 2 دن بعد سندھ اسمبلی کے دروازے پر خودسوزی کرلیں گی۔

متعلقہ خبریں