مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، فواد چوہدری

مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، فواد چوہدری

ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی، جبکہ حکمرانوں کو 52 کروڑ اور قطری شہزادے کے ساتھ ڈیل کےثبوت دینا ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے خاندان کو منی ٹریل دیناہوگی، وزیراعظم نے کہا تھا کہ ثبوتوں کے انبار ہیں، پیش کچھ نہ کیا، حسین نواز بتائیں کے 52کروڑ کا تحفہ کیسے دیا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بچوں کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے، وزیراعظم نے کہا تھا کہ اپارٹمنٹ ان کے پاس نہیں، مریم نواز 2004 میں اپارٹمنٹ کی مالک کیسے بنیں۔

فواد چوہدری کا کہناتھا  کہ ضروری ہوگیا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ 

 

متعلقہ خبریں