Daily Mashriq


نصرت سحر عباسی نے امداد پتافی کو معاف کر دیا ،

نصرت سحر عباسی نے امداد پتافی کو معاف کر دیا ،

ڈیسک:رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے امداد پتافی کی جانب سے ان کے سر پر چادر اوڑھانے اور ہاتھ رکھنے کے بعد  انہیں کھلے دل سے معاف کردیا ہے

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ سندھ کی روایات کے  مطابق میں  نے امداد پتافی کو معاف کیا  ، انہوں نے کہا کہ امداد پتافی نے مجھے خود آکر چادر اڑھائی اور مجھے بہن کا درجہ دیا تو میں نے انہیں کھلے دل سے معاف کردیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی اور باہر ان تمام لوگوں کا جنہوں نے میرا ساتھ دیا شکر گزار ہوں۔

 یاد رہے کہ نصرت سحر عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں انصاف نہ ملا تو وہ 22 دن بعد سندھ اسمبلی کے  دروازے پر خودسوزی کرلیں گی۔

متعلقہ خبریں