مریم نوازفلیٹس کی مالکن ہیں، قطری خط فراڈ ہے، عمران خان

مریم نوازفلیٹس کی مالکن ہیں، قطری خط فراڈ ہے، عمران خان

ڈیسک:پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قطری شہزادےکاخط فراڈ ہے،  حکومت نے قطری خط  جمع کرا کر اپنی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف  کا بیان تھا کہ ہمارے پاس سارے ثبوت ہیں، تاہم عدالت میں ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔

ن لیگ ثبوتوں  پیش کرنے کی بجائے استثنی   کا سہارا لینے کی کوشش کر رہی ہے ،دستاویزات سے ثابت ہو تاہے  کہ مریم نواز لندن فلیٹ کی اصل مالکن ہیں لہذا قطری شہزادے کا خط فراڈ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا کیس تباہی کی طرف جارہا ہے، میں واحد آدمی ہو ں جسے  اقتدارمیں  آئے بغیرہی کرپٹ  قرار دے دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں