ایس ایس پی راوانوار کی دبئی فرارہونےکی کوشش ناکام

ایس ایس پی راوانوار کی دبئی فرارہونےکی کوشش ناکام

 ویب ڈیسک:بینظیر ایئرپورٹ پر  ایس ایس پی ملیر راو انوار کی بیرون ملک فرار ہونےکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

راو انوار بے نظیرانٹرنیشنل  ایئرپورٹ سے بھیس بدل کردبئی فرارہونے کی کوشش کررہے تھے ایئر پورٹ امیگریشن حکام نے   نامکمل سفری دستاویزات پر راون انوار کو  بیرون ملک جانے سے روک دیا۔ راوانوار نجی ایئرلائن کی پرواز میں سوار ہوگئے تھے اور بیرن ملک فرارہونے کی کوشش کررہے تھے۔دوسری جانب راو انوار کا کہنا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور  ملک سے باہر جانے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں,میڈیا پر دبئی فرارسے متعلق خبریں غلط چلائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ راؤانوار کے خلاف گزشتہ ہفتے مبینہ پولیس مقابلےمیں نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کا سامنا ہے جس کے باعث ایس ایس پی راو انوار کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں