Daily Mashriq

چترال میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کیخلاف قرارداد,,,

چترال میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کیخلاف قرارداد,,,

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا اسمبلی میں چترال میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں کمی کے حوالے سے قرارداد جمع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نئی خیبر پختونخوااسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سلیم خان نے ضلع چترال میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کیخلاف قرارداد جمع کر دی ہے۔

قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چترال خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا ضلع ہے اور کئی مسائل سے دوچار ہے نئی مردم شماری فارمولے کے تحت چترال میں صوبائی اسمبلی میں نشستوں کی کمی کے باعث علاقے کی پسماندگی میں اضافہ ہوگا اور فیصلے کے باعث الیکشن سے بائیکاٹ کا خدشہ بھی درپیش ہے۔

واضح رہے نئی مردم شماری کے فارمولے کے تحت ضلع چترال کی 2صوبائی نشتوں میں سے ایک کم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں