Daily Mashriq

کراچی:تحقیقاتی ٹیم کونقیب اللہ کےاہلخانہ آج بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

کراچی:تحقیقاتی ٹیم کونقیب اللہ کےاہلخانہ آج بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

ویب ڈیسک:نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ آج تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

13 جنوری کو شاہ لطیف ٹاؤن میں مشکوک پولیس مقابلے میں قتل کیے گئے نقیب اللہ محسود کے والدین کو تحقیقاتی کمیٹی نے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا،

اسی سلسلے میں نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ گزشتہ روز  کراچی پہنچے۔

ذرائع کے مطابق نقیب اللہ محسود کے اہل خانہ آج تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جس میں نقیب اللہ محسود کے ماضی سےمتعلق پولیس کا آگاہ کیا جائے گا،

جب کہ کچھ نقیب اللہ کے اہلخانہ کی جانب سے دستاویزات بھی فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں