Daily Mashriq


زینب قتل کیس کامبینہ ملزم گرفتار ،پولیس کا دعویٰ

زینب قتل کیس کامبینہ ملزم گرفتار ،پولیس کا دعویٰ

ویب ڈیسک:زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والی 7 سالہ کمسن زینب کا مبینہ قاتل گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے  مطابق قصور میں 7 سالہ بچی زینب کے قتل کا مرکزی ملزم عمران گرفتارکرلیا گیا ہے۔ گرفتار کیے جانے والے شخص کا ڈی این اے میچ کرگیا ہے۔ ملزم قصورمیں ہونے والے ہنگاموں کے دوران ہی پہلے پاک پتن فرار ہوا جس کے بعد وہ عارف والا چلا گیا تھا جبکہ اس نے اپنی داڑھی بھی منڈھوا لی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو دوسرے شہر سے گرفتار کرکے لایا گیا، اس کا دوبارہ ڈی این  اے کرایا گیا اور اس بار ڈی این اے میچ کرگیا، جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔

 ملزم عمران علی کے اہل خانہ کو بھی حراست میں لےکر  انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں