مردان میں اسماء اور نقیب اللہ قتل کیخلاف طلبہ اور وکلاء کا احتجاج

مردان میں اسماء اور نقیب اللہ قتل کیخلاف طلبہ اور وکلاء کا احتجاج

ویب ڈیسک:مردان میں اسماء قتل کیخلاف وکلاء برادری کا عدالتوں سے بائیکاٹ، طلبہ کا اسماء اور نقیب قتل کیخلاف احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں دو مختلف مقامات پر احتجاج کے دوران وکلاء برادری نے اسماء قتل کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے، وکلاء کا کہنا تھا کہ اتنے دن گزرنے کے باوجود ملزمان کا گرفتار نہ کیا جانا پولیس کی ناکامی کا ثبوت ہے۔دوسری جانب طلبہ نے کراچی میں نقیب اللہ محسود اور نوشہرہ میں معصوم اسماء کے قتل کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور پولیس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں خراب حالات کی ذمہ دار پولیس ہے۔

متعلقہ خبریں